پنجاب میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا انٹری ٹیسٹ منسوخ
- September 1, 2018 12:02 pm PST
لاہور: آمنہ مسعود
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے 16 ستمبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ انٹری ٹیسٹ اب 23 ستمبر کو لیا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کو تبدیل کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ جن طلباء کو ایڈمٹس کارڈز جاری کیے گئے ہیں یہ کارڈز کار آمد رہیں گے وہ انہی کی بنیاد پر انٹری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔
یونیورسٹی نے اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انٹری ٹیسٹ کے لیے دیگر شرائط و ضوابط برقرار رہیں گے۔