یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ منسوخ کرنے کا اعلان

  • June 3, 2020 3:49 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے آئندہ ہفتے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 14 اور 15 جون کو منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو حکومتی ہدایات پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کورونا کے باعث پیدا ہونے والے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹری ٹیسٹ منسوخ کیا گیا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پنجاب کے انجینئرنگ اداروں میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے لیے اُمیدواروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، دو جون کو رجسٹریشن کا آخری روز تھا۔

انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جن اُمیدواروں کی انٹری ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں ہوسکی تھی وہ اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں اس کے لیے اُمیدواروں کو ایڈمیشن سیل رجوع کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

لاک ڈائون اور کورونا کی صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی نے پہلی بار آن لائن انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن میں سات اور آٹھ جون کو تجرباتی بنیادوں پر انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جانا تھا جس کے لیے پنجاب بھر میں ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپسز میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔

انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے اداروں میں داخلوں کے لیے یو ای ٹی لاہور کے تحت انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے کی شرط عائد ہے۔ خیال رہے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد تک انجینئرنگ اداروں میں نئے داخلے نہیں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.