یو ای ٹی لاہور میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے علاوہ خریداری پر پاپندی عائد
- November 28, 2022 1:09 pm PST

لاہور: نمائندہ خصوصی
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی انتظامیہ نے تمام تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس کے تحت شعبہ جات اسٹیشنری اور دیگر اشیاء کی خریداری میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان سے خریدنے کے پاپند ہوں گے۔
یو ای ٹی کے خزانچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اشیا کی خریداری کا وہی بل قابل قبول ہو گا جو میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان سے جاری ہو گا۔
مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی خازن میٹرو کیش اینڈ کیری کے علاوہ کسی بھی دیگر دُکان ، اسٹور، سپلائیرز کے بلوں پر ادائیگی نہیں کرے گا، دیگر تمام بل غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کے پیپرا قوانین کے مطابق، سرکاری اداروں میں اشیاء کی خریداری کسی ایک مخصوص سپلائرز سے نہیں کی جاسکتی۔
