پاکستان کی 36 جامعات عالمی رینکنگ میں شامل ہوگئیں
- April 22, 2021 1:30 pm PST

اسلام آباد: آمنہ مسعود
عالمی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کی امپیکٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ 2021ء کی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی 36 یونیورسٹیز شامل ہوئی ہیں۔ جبکہ لاہور سے 9 یونیورسٹیوں کے نام پہلی ایک ہزار کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے امپیکٹ رینکنگ میں یونیورسٹی کو جانچنے کے لیے 17 اعشاریے مقرر کیے جس میں کوالٹی ایجوکیشن، جینڈر ایکویٹی، کلین واٹر اینڈ سینٹیشن، انڈسٹری انوویشن اینڈ انفراسٹرکچر اور پارٹنر شپ فار دی گولز اعشاریے شامل ہیں۔
پاکستان میں امپیکٹ رینکنگ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد پہلے نمبر پر ہے جسے پہلی تین سو کیٹیگری کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد ، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف فیصل آباد، یونیورسٹی آف لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، غلام اسحاق کان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پہلی ایک ہزار کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔
یونیورسٹی آف سرگودھا، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور، ضیاء الدین یونیورسٹی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ایک ہزار کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
اقراء یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ملتان، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نام شامل ہیں۔
داؤود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، پی ایم اے ایس ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف سیالکوٹ، سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نام شامل ہیں۔