تعلیمی زاویہ کو تین سال مکمل، تعلیم پر 2 ہزار سے زائد خبروں کی اشاعت

  • August 15, 2019 2:07 pm PST
taleemizavia single page

تعلیم قومی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ جدید دور میں ٹیکنالوجی و سائنسی ترقی فروغ تعلیم کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ پاکستان کے خبروں کے اشاعتی اداروں نے تعلیمی خبروں کو ہمیشہ ترجیحات سے خارج رکھا رہی سہی کسر نشریاتی اداروں نے پوری کر دی۔ ملکی سطح پر اس کمی کو پورا کرنے کے لیے 2016ء میں لاہور میں تعلیمی زاویہ ویب سائیٹ کی بنیاد رکھی گئی۔

15 اگست 2016ء سے شروع ہونے والے اس سفر کو آج 3 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

تعلیمی زاویہ نے ہمیشہ معتبر اور با اعتماد خبروں کی اشاعت کو یقینی بنایا ہے جس کے لیے ہماری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

تعلیمی زاویہ ویب سائیٹ پر اب تک 2107 خبروں کی اشاعت کی گئی ہے اور یہ خبریں ہماری ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ تعلیمی زاویہ کے لیے جامعات کے وائس چانسلرز، کالجوں کے پروفیسرز اور تعلیم سے وابستہ افراد کے کالموں کی اشاعت بھی کی جاتی رہی ہے۔

ملکی درس گاہوں کے انتظامی و مالی مسائل ہوں یا ان اداروں میں ضوابط کی خلاف ورزیاں ہوں تعلیمی زاویہ نے غیر جانب داری اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دی ہے اور اس دوران اداروں کی جانب سے دبائو ہونے کے باوجود ہمارے نامہ نگاروں نے محنت و لگن سے کام کیا۔

تعلیمی زاویہ کو تین سال مکمل ہونے کے اس سفر میں ہم اپنے قارئین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہماری خبروں کو معتبر سمجھا۔

تعلیمی زاویہ ویب سائیٹ اپنی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے قارئین کے لیے ڈیجیٹل نیوز لانچ کر رہی ہے جس کے ذریعے قارئین کو ڈیجیٹل نیوز رپورٹس کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی بنیاد پر تعلیمی زاویہ کو ویڈیو بلیٹن بھی میسر ہوگا۔

اس کے ساتھ تعلیمی زاویہ ہفتہ وار ڈیجیٹل میگزین کی اشاعت بھی شروع کر رہا ہے اس ڈیجیٹل میگزین کے لیے جلد ہی ہماری ویب سائیٹ پر ہدایات اور سبسکرپشن کا آغاز کیا جائے گا۔

تعلیمی زاویہ مثبت رجحانات کے تحت ٹیکنالوجی، سائنس اور فنون لطیفہ سے متعلق اہم خبروں کو اپنے قارئین تک پہنچا رہا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ قارئین کی جانب سے موصول ہونے والے فیڈ بیک نے ہمیشہ بہتری پیدا کی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ قارئین بذریعہ ای میل اپنا رابطہ برقرار رکھیں گے۔

ہم جامعات کے وائس چانسلرز، کالجوں‌ کے پرنسپلز، پروفیسرز اور سکولوں کے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمیں تین سالہ کامیابی کے سفر پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے.

چیف ایڈیٹر
تعلیمی زاویہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *