سٹیفن ہاکنگ کا تھیسز، وہیل چیئر 10 لاکھ ڈالرز میں فروخت
- November 9, 2018 12:48 pm PST
تعلیمی زاویہ
برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی موٹر والی وہیل چیئر نیلامی میں 3 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت کر دی گئی ہے جبکہ تھیسز کی نیلامی دُگنی رقم میں ہوئی ہے۔ نیلامی کی رقم چیریٹی پر خرچ کی جائے گی۔
سٹیفن ہاکنگ اس کائنات کے مرکز کو دریافت کرنے کے لیے تحقیق کرنے میں مشہور تھے، اُن کا انتقال رواں سال مارچ میں 76 سال کی عمر میں ہوا۔ نیوران کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد ہاکنگ کی ساری زندگی وہیل چیئر پر گزری۔
اس نیلامی میں ہاکنگ کے مضامین، میڈلز، ایوارڈز اور بریف ہسٹری آف ٹائم کی دستخط شدہ (انگوٹھا) کتاب بھی آن لائن نیلامی میں فروخت کر دیے گئے ہیں۔
ان مضامین اور خطوط میں نیوٹن، چارلس ڈارون اور البرٹ آئن سٹائن سے منسوب خطوط بھی شامل ہیں۔
ہاکنگ کا 1965ء میں لکھا گیا 117 صفحات پر مشتمل تھیسز5 لاکھ 84 ہزار 750 پاؤنڈز میں فروخت ہوا ہے۔ سٹیفن ہاکنگ کے میڈلز اور ایوارڈز 2 لاکھ 96 ہزار 750 پاؤنڈز میں فروخت ہوئے ہیں جبکہ وہیل چیئر کی نیلامی 2 لاکھ 96 ہزار 750 پاؤنڈز میں نیلام ہوئی ہے۔
نیلامی سے حاصل ہونے والی یہ رقم سٹیفن ہاکنگ فاؤنڈیشن اور نیوران ڈیزیز ایسوسی ایشن کے ذریعے سے خرچ کی جائے گی۔