جامعہ سندھ جام شورو میں اب طلباءکی حاضری آن لائن ہوگی

  • September 29, 2018 9:18 pm PST
taleemizavia single page

جامشورو: جامعہ سندھ میں طلباءکی حاضری کا سسٹم آن لائن کیا گیا ہے، سسٹم آن لائن ہونے کے بعد جامعہ سندھ کے تمام شعبوں کے طلباءاور ان کے والدین حاضری آن لائن دیکھ سکیں گے۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر آفس میں سسٹم کی افتتاحی تقریب اور شیخ الجامعہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں Students Attendance System کے آن لائن ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا گیا کی والدین جب آن لائن حاضری کا جائزہ لیں گےتو اس سےکلاسز میں حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کے سلسلے میں بہتر نتائج حاصل ہوں گے ۔

اس موقع پر آئی ٹی سروسز سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر عرفات ملکانی اور کمپیوٹر پروگرام سچل سرمست جویو نے طلباءکے آن لائن حاضری سسٹم کے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تمام شعبوں کے طلباءکی حاضری یکم اگست سے 15ستمبر تک جامعہ کی ویب سائٹ www.usindh.edu.pk پر اپلوڈ ہو چکی ہے اور بقایا دنوں کی حاضری اپلوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری یونیورسٹیوں میں جامعہ سندھ پہلی درس گاہ ہے جہاں پر طلباء کی حاضری آن لائن سسٹم کے تحت ہوگی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *