وزیر تعلیم نے اپنی بیٹی سرکاری سکول میں داخل کرا دی

  • October 13, 2018 12:15 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اپنی بیٹی کو حیدرآباد کے سرکاری اسکول میں داخل کرادیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سرکاری اسکولوں پر اعتماد بڑھانے کی طرف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیٹی کو حیدرآباد کے سرکاری اسکول میں داخل کراکر تاریخ رقم کردی.

سردار شاہ نے اپنی 9 سالہ بیٹی کیف کو میراں بائی گورنمنٹ گرلز اسکول حیدرآباد میں چوتھی جماعت میں داخل کروایا۔


وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ بہتری کی شروعات اپنے آپ سے اور اپنے گھر سے ہوتی ہے، سردار شاہ نے اپنے بھائی سرتاج شاہ کی بھی 2 بیٹیوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروایا، سرتاج شاہ کی بیٹی علیزہ چھٹی جماعت اور عمیزہ چوتھی جماعت میں پڑھیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.