یو ای ٹی لاہور میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی مشینیں چوری
- August 24, 2020 1:04 am PST
لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں چوری کی واردات،،،شعبہ میٹلرجیکل انجنیئرنگ کی لیب سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی مشینیں چوری ہو گئیں
یوای ٹی کے شعبہ میٹلرجیکل انجینئرنگ کی لیب میں قیمتی سامان کی چوری کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق چوری ہونے والی مشینری باہر سے منگوائی گئی تھی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے چوری کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر عاصم لون کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی جس میں ڈاکٹر کے ایم حسن اور ڈاکٹر فرحان کو بہ طور ممبر شامل کیا گیا۔
انکوائری کمیٹی نے یوای ٹی کے سیکورٹی آفیسر محمد حنیف کو بھی شامل تفتیش کیا ہے۔ کمیٹی نے سیکیورٹی آفیسر سے استفسار کیا کہ یو ای ٹی کے گیٹ سے بغیر این او سی کے سامان کیسے باہر چلا گیا؟ جس پر سیکیورٹی آفیسر کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
حیران کن امر یہ ہے کہ ڈیپارٹمنٹ میں چوری کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند تھے۔
ڈاکٹر عاصم لون کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی سفارش کی ہے جس پر حتمی فیصلہ وائس چانسلرکی ہدایت پر کیا جائے گا