جی سی یونیورسٹی لاہور میں پندرہ سال سے 6 ریسرچ چیئرز خالی

  • December 21, 2019 5:01 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے 2003ء کے بعد ریسرچ چیئرز قائم کی گئی تھیں اور ان چیئرز پر تقرریوں کے لیے باقاعدہ بجٹ بھی مختص کیا گیا تاہم ان پر تقرریاں نہیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ فارسی میں حضرت علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش چیئر، شعبہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج کے بانی پرنسپل ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنر ریسرچ چیئر، شعبہ فلسفہ میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ریسرچ چیئر، بائیو لوجیکل سائنسز میں ڈاکٹر سلطان احمد ریسرچ چیئر اور شعبہ اکنامکس میں ڈاکٹر محبوب الحق ریسرچ چیئر خالی ہے۔

یونیورسٹی میں شعبہ فزکس میں پاکستان کے واحد نوبل انعام یافتہ سائنسدان سے منسوب ڈاکٹر عبد السلام ریسرچ چیئر بھی خالی پڑی ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ریسرچ چیئرز پر تقرریوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یونیورسٹی میں ریسرچ چیئر کے لیے درخواست 24 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ ریسرچ چیئر پر ماہرین کی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ پر کی جائے گی اور ان چیئرز پر تقرریاں کر کے تحقیق کے نئے کام کا آغاز ہوگا۔

  1. After reading your article, it reminded me of some things about gate io that I studied before. The content is similar to yours, but your thinking is very special, which gave me a different idea. Thank you. But I still have some questions I want to ask you, I will always pay attention. Thanks.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *