ضلع راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں 31 اکتوبر کی چھٹی کا اعلان
- October 30, 2019 8:51 pm PST
راولپنڈی: ضلع راولپنڈی کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو 31 اکتوبر کل کے روز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے قافلے کل راولپنڈی پہنچ جائیں گے جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔