تعلیمی زاویہ کا طلباء کیلئے خصوصی قرنطینہ ڈائری کا آغاز

  • April 15, 2020 9:05 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء و طالبات اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ طلباء کی روز مرہ کی زندگی میں اس تبدیلی کے کیا اثرات مرتب ہورہے ہیں، تعلیمی زاویہ نے اس پر خصوصی ڈائری کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ڈائری طلباء کے ذاتی تجربات، مشاہدات پر مبنی ہوگی جبکہ اساتذہ بھی قرنطینہ ڈائری لکھ سکتے ہیں۔

تعلیمی زاویہ پاکستان اور بیرون ممالک مقیم طلباء کی قرنطینہ ڈائری کی اشاعت کرے گا اس ضمن میں طلباء اپنی قرنطینہ ڈائری ہمیں ارسال کر سکتے ہیں۔ قرنطینہ ڈائری لکھنے کے لیے طلباء درج ذیل ہدایات کو مد نظر رکھیں

قرنطینہ ڈائری 500 سے لے کر 800 الفاظ پر مشتمل ہو۔

قرنطینہ ڈائری میں اپنے تعلیمی معمول متاثر ہونے کو قلم بند کر سکتے ہیں۔

قرنطینہ ڈائری میں سکول، کالج، یونیورسٹی سے جدائی اور دوستوں کی یادوں پر لکھا جاسکتا ہے۔

قرنطینہ ڈائری میں تعلیم سے دوری کے اثرات بیان کر سکتے ہیں۔

قرنطینہ ڈائری میں آن لائن تعلیمی سہولیات میں مشکلات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

قرنطینہ ڈائری میں طالب علم اپنے گھر میں روز مرہ کے معمول کی افادیت پر لکھ سکتے ہیں۔

طلباء اپنی ڈائری میں قرنطینہ کے نقصانات، فوائد اور دیگر پہلووں پر لکھ سکتے ہیں۔

قرنطینہ ڈائری میں مثبت سرگرمیوں مثلاً کتابوں کا مطالعہ، ڈاکومینٹریز، شارٹ فلمز، ویڈیو لیکچرز یا اہل خانہ کے ساتھ گزرنے والے منفرد و یاد گار لمحات کا احاطہ کیا جاسکتا ہے۔

قرنطینہ میں ہونے سے آپ کی نفسیات، سوچنے کا زاویہ اور میڈیا کی نشریات سے پیدا ہونے والے ذہنی اثرات کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں۔

قرنطینہ میں آپ نے اپنے ملک کے مستقبل سے متعلق کیا سوچ بچار کی۔

آپ تجاویز دے سکتے ہیں کہ قرنطینہ میں طلباء اپنا وقت کس طرح سے بھر پور طریقے سے گزار سکتے ہیں۔

تعلیمی زاویہ کی ٹیم طلباء کی قرنطینہ ڈائری کی ہر ممکن اشاعت کرے گی۔ آپ مذکورہ بالا موضوعات کے علاوہ بھی لکھ سکتے ہیں۔ اپنی ڈائری کے ساتھ تعلیمی ادارے کا نام، کلاس، سمیسٹر اور اپنے آبائی شہر کا نام لازمی لکھیں۔ قرنطینہ ڈائری کی اشاعت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تعارف کے ساتھ اپنی تصویر بھی لف کریں۔ یہ ڈائری آپ کی تصویر کے ساتھ شائع ہوگی۔

ڈائری سے متعلقہ آپ دیگر تصاویر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔

تعلیمی زاویہ طلباء کے قرنطینہ تجربات کی یہ سیریز اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرے گا۔

آپ ہمیں اپنی ڈائری اس ایڈریس پر ای میل کر سکتے ہیں۔

taleemizavia@gmail.com

  1. تعلیمی زاویہ

    یہ بات باعث مسرت ہے کہ تعلیمی زاویہ یہ بہترین قدم اٹھا رہی ہے۔ میں ایم فل ایجوکیشن کا طالب علم ہوں اور میں مختلف تعلیمی موضوعات پہ لکھ سکتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *