ایچ ای سی بجٹ کٹوتی پر پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کی احتجاجی ریلی
- November 7, 2019 11:55 am PST

لاہور: ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے بجٹ میں 50 فیصد تک کٹوتی کے خلاف پنجاب یونیورسٹی اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، یہ احتجاج اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے تحت کیا گیا.
پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی جب کہ صدر اے ایس اے ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری کی زیر قیادت احتجاج کے بعد انڈرگریجویٹ بلاک سے فیصل آڈیٹوریم تک ریلی بھی نکالی گئی.
ڈاکٹر ممتاز انور نے اس موقع پر کہا کہ ہائیر ایجوکیشن پر پیسہ لگائے ملک کی ترقی نا ممکن ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے تعلیم کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اقتدار میں آکر بجٹ میں کمی کر دی.
انھوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے چئیرمین حکومت تک مطالبات پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں، فپواسا کی کال پر ملک بھر کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے. ڈاکٹر ممتاز انور نے اساتذہ کے ٹیکس میں چھوٹ میں کمی کو بھی مسترد کر دیا.
احتجاج میں شریک سیکرٹری جاوید سمیع کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن کے اور تعلیم کو ترجیح دے جو اس نے وعدہ کیا تھا، انھوں نے کہا کہ اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے. انھوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے.
احتجاج میں شامل اساتذہ نے کراچی میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد کی بھی سخت مذمت کی گئی اور اسے اساتذہ کی بے حرمتی قرار دیا.
احتجاج میں ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر محبوب حسین، ماجد رانا، ڈاکٹر عامر سعید، ڈاکٹر خالد محمود سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی.