پنجاب یونیورسٹی نے نئے طلباء کو ہاسٹل الاٹ کرنے پر پاپندی عائد کر دی

  • November 4, 2021 3:11 pm PST
taleemizavia single page

لاہور، آمنہ مسعود 


پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں طلباء کو کمروں کی الاٹمنٹ کی پالیسی تبدیل کر دی ہے اور نئے داخل ہونے والے ایم فل، ایم ایس، ایم بی اے، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی سکالرز کو ہاسٹل الاٹ کرنے پر پاپندی عائد کر دی ہے۔


تعلیمی زاویہ کو موصول تفصیلات کے مطابق بوائز ہاسٹل نمبر 2 کو خالی کرایا جا رہا ہے اس ہاسٹل میں صرف غیر ملکی طلباء رہائش پذیر ہوں گے باقی ماندہ طلباء کو دیگر ہاسٹلز میں منتقل کیا جائے گا۔


تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر عابد حسین نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو نئی پالیسی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

 
ہاسٹل الاٹمنٹ کی نئی پالیسی کے مطابق ریپلیکا اور ایوننگ پروگرامز میں زیر تعلیم طلباء کو ہاسٹل میں بہ طور پے انگ مہمان رہنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

 
چیئرمین ہال کونسل کے مطابق، بی ایس آنرز میں داخل ہونے والے پہلے سمیسٹر اور 5 ویں سمیسٹر کے صرف پانچ طلباء کو ہاسٹل الاٹمنٹ ہوگی اس کیلئے شعبہ جات کے سربراہان میرٹ پر پانچ طلباء کے فارم چیئرمین ہال کونسل کے دفتر جمع کرائیں گے۔ 


ہاسٹل الاٹمنٹ پالیسی میں یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ پہلے سے رہائش پذیر طلباء کی الاٹمنٹ میں توسیع نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *