پنجاب یونیورسٹی سالانہ کتاب میلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا

  • April 23, 2019 4:07 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں کتاب میلہ کا انعقاد 25 اپریل سے کیا جارہا تھا، اس تین روزہ کتاب میلے میں 120 سٹالز لگائے جارہے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کتاب میلہ ملتوی کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے وائس چانسلر کے نام لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات موجود ہیں اس لیے کتاب میلے کو منسوخ کیا جائے۔

پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ایڈمن بلاک سے متصل گرائونڈ میں کتاب میلے کے انعقاد کے لیے ٹینٹ لگا دیے گئے تھے جبکہ کنٹریکٹر کی جانب سے دیگر تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے تھے۔ کتاب میلہ ملتوی ہونے کے احکامات پر ٹینٹ اکھاڑ لیے گئے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں آخری بار کتاب میلہ 2016ء میں منعقد ہوا تھا جس کے بعد ہر سال شیڈول جاری کرنے کے بعد آخری وقت پر میلہ ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے کتاب میلے کے لیے فی سٹال 20 ہزار روپے فیس وصول کر رکھی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بُک سیلرز اور پبلشرز سے وصول کی جانے والی فیس واپس کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *