پنجاب یونیورسٹی نے 10 سال بعد موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
- April 11, 2019 10:16 pm PST
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی 15 اپریل سے 23 اپریل تک بند رہے گی.
پنجاب یونیورسٹی کیلنڈر کے مطابق یکم اپریل سے دس اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں کی جاتی ہیں تاہم دس سالوں سے یہ چھٹیاں بند تھیں جسے اب بحال کر دیا گیا ہے.
پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار اقبال خلیل کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے تمام تدریسی و انتظامی شعبہ جات ایک ہفتے کے لیے بند ہوں گے.
پنجاب یونیورسٹی علامہ اقبال کیمپس، قائد اعظم کیمپس، جہلم کیمپس اور گجرانوالہ کیمپس میں اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا.
یونیورسٹی حکام کے مطابق امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے.