پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کا اعلان
- November 15, 2020 10:06 am PST
آمنہ مسعود: پنجاب یونیورسٹی کی ڈاکٹورل پروگرام کوارڈی نیشن کمیٹی کی چیئرپرسن نے یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق کل 16 نومبر سے آن لائن داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں، داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ضوابط کے مطابق، ایم فل میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبرز جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے ٹیسٹ میں 70 فیصد نمبرز حاصل کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا۔
پنجاب یونیورسٹی نے مذکورہ فیکلٹیز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا اعلان کیا ہے:
فیکلٹی آف آرٹ اینڈ ہیومینٹیز
ایم فل، آرٹ اینڈ ڈیزائن، انگریزی، ساوتھ ایشین اسٹڈیز جبکہ آرٹ اینڈ ڈیزائن اور ہسٹری میں پی ایچ ڈی کے داخلے ہوں گے۔
فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز میں صرف کیمونیکیشن اسٹڈیز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیکلٹی آف لائف سائنسز اور فیکلٹی آف سائنس
ایم فل: باٹنی، زوالوجی، مائیکرو باوئیولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس، بائیو ٹیکنالوجی، اپلائیڈ سائیکالوجی، ہیلتھ سائیکالوجی، بائیولوجیکل سائنسز، کلینیکل سائیکالوجی، مالیکیولر بائیولوجی، بائیو کیمسٹری، فزکس، سپیس سائنس، ریاضی، جغرافیہ، ہائی انرجی فزکس اور کمپیوٹر سائنس میں داخلے ہوں گے۔
پی ایچ ڈی: مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس، سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن، بائیولوجیکل سائنسز، کلینیکل سائیکالوجی، مالیکیولر بائیولوجی، اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی، فزکس، کیمسٹری، ریاضی، اپلائیڈ جیالوجی، جغرافیہ، ہائی انرجی فزکس میں داخلے ہوں گے۔
فیکلٹی آف فارمیسی میں فارماسیوٹکس، فارماکالوجی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے ہوں گے۔ فیکلٹی آف اوریئنٹل لرننگ میں عربی، کشمیریات، فارسی اور پنجابی میں ایم فل جبکہ کشمیریات اور پنجابی میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلامیات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے داخلے کیے جائیں گے۔
انٹری ٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے اُمیدواروں کے انٹرویوز 16 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہیں گے جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 28 دسمبر کو آویزاں ہو گی۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء 18 جنوری 2021ء سے ہوگا۔