پنجاب میں 2451 کالج لیکچررز کی بھرتیاں کن مضامین میں ہوں گی؟

    August 23, 2020 10:18 pm PST
taleemizavia single page

ملتان: پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، اس ضمن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے آج اتوار کے روز قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

تعلیمی زاویہ ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے سرکاری کالجوں میں 1435 خواتین لیکچررز اور 1016 مرد لیکچررز کی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ سمتبر مقرر کی گئی ہے۔

پبلک سروس کمیشن نے ان آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تحریری امتحان کا طریقہ کار بھی وضع کر دیا ہے، جس کے تحت 80 فیصد نمبرز متعلقہ مضمون سے جبکہ 20 فیصد نمبرز جنرل نالج پر مشتمل ہوں گے۔

اُمیدواروں سے تحریری امتحان میں معروضی سوالات پوچھے جائیں گے جس کے لیے 90 منٹ کا دورانیہ مختص ہوگا۔

کن مضامین میں بھرتیاں ہوں گی؟

کالجوں میں خواتین لیکچررز کے لیے مذکورہ تعداد میں آسامیاں مقرر ہیں۔ عربی مضمون میں 13 آسامیاں، بائیولوجی 50، باٹنی 15، کیمسٹری 100، کامرس 15، کمپیوٹر سائنس 60، اکنامکس 70، ایجوکیشن 60، انگریزی مضمون کیلئے 200 آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی۔

خواتین کالجوں میں فائن آرٹس کی 6، جغرافیہ 20، ہسٹری 25، ہوم اکنامکس کی 75، اسلامیات 80، جرنلزم 6، لائبریری سائنس 15، ریاضی 60، مطالعہ پاکستان 10، فارسی 10، فلاسفی 3، فزیکل ایجوکیشن 100، فزکس 80، پولیٹیکل سائنس 50، سائیکالوجی 60، پنجابی 20 ، سرائیکی 7، سوشل ورک 10، سوشیالوجی 20، شماریات 50، اُردو 90 اور زوالوجی مضمون کی 15 نشستوں پر خواتین کی بھرتیاں ہوں گی۔

کالجوں میں خواتین کی اقلیتوں کے لیے 57 اور سپیشل پرسن کے لیے 31 آسامیاں مقرر کی گئی ہیں۔

سرکاری کالجوں میں مردوں کے لیے عربی مضمون کی 8، بائیولوجی 20، باٹنی 8، کیمسٹری 90، کامرس 30، کمپیوٹر سائنس 40، اکنامکس 50، ایجوکیشن 40، انگریزی 130، جغرافیہ 18، ہسٹری 25، اسلامیات 50 ، لائبریری سائنس اور جرنلزم کی پانچ پانچ آسامیاں مقرر کی گئی ہیں۔

ریاضی مضمون کے لیے 100، مطالعہ پاکستان 7، فارسی 5، فلاسفی 3، فزیکل ایجوکیشن 50، فزکس 75، پولیٹیکل سائنس 30، سائیکالوجی 20، پنجابی 10، سرائیکی 5، سوشل ورک 5 ، سوشیالوجی 15، شماریات 60، اُردو 100 اور زوالوجی مضمون کی 12 نشستیں مقرر کی گئی ہیں۔

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں خواتین لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے 23 اگست کو جاری ہونے والا اشتہار
پنجاب کے سرکاری کالجوں میں مرد لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے 23 اگست کو جاری ہونے والا اشتہار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *