پنجاب میں 15 نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

  • June 14, 2021 1:25 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود، لاہور

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئی سرکاری یونیورسٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں مذکورہ یونیورسٹیوں کیلئے فنڈز بھی مختص کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے آج پیش ہونے والے ترقیاتی بجٹ کی دستاویز میں نئی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 2300 ملین روپے بجٹ مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

تعلیمی زاویہ کے پاس دستیاب بجٹ دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی آف تونسہ، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سیالکوٹ، یونیورسٹی آف حافظ آباد ، یونیورسٹی آف اٹک، یونیورسٹی آف بہاولنگر قائم کرنے کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف مظفر گڑھ، انڈس یونیورسٹی راجن پور، یونیورسٹی آف قصور، وارث شاہ یونیورسٹی شیخوپورہ، یونیورسٹی آف گجرانوالہ، یونیورسٹی آف کمالیہ، تھل یونیورسٹی بھکر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *