پنجاب: سرکاری کالجوں میں این جی اوز کی تقریبات پر پاپندی عائد

    February 2, 2019 1:44 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں‌ میں‌ این جی اوز کے اشتراک سے تقریبات منعقد کرنے پر پاپندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں‌ ڈائیریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے.

ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے ڈائیریکٹر کالجز کے نام لکھے گئے اس مراسلے میں‌ کہا گیا ہے کہ سرکاری کالجوں‌ میں‌ مخصوص این جی اوز کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس پر اب پاپندی عائد کر دی گئی ہے، کالج پرنسپل ڈی پی آئی کالجز کی پیشگی اجازت کے بغیر ایسی تقریبات منعقد کرنے کے مجاز نہیں‌ ہیں.

کالج پرنسپلز کو یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ سال بھر کے ایونٹ کیلنڈر کی محکمہ سے منظوری حاصل کریں اور ان تقریبات میں مدعو کی جانے والی شخصیات کے ناموں‌ کی بھی منظوری لی جائے.

ڈی پی آئی کالجز جہانگیر احمد نے ڈویژنز کے ڈائیریکٹر کالجز کو متنبع کیا ہے کہ محکمہ کی منظوری کے بغیر کالج میں تقریب انعقاد پذیر ہوئی تو پرنسپل، ڈائیریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی.