پنجاب میں کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر
- September 7, 2019 12:23 pm PST
راولپنڈی: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ (کالج ٹیچرز انٹرن) کی بھرتیوں کا اشہتار جاری کر دیا ہے.
محکمہ کی جانب سے جاری کیے گئے اس اشتہار میں کالج ٹیچرز انٹرن کی ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے. سی ٹی آئی کی مذکورہ تنخواہ مقرر کرنے پر تعلیمی زاویہ نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اشتہار میں ماہانہ تنخواہ غلط شائع ہوگئی ہے. یہ تنخواہ 45 ہزار روپے ماہانہ ہے.
اخبارات میں شائع ہونے والے غلط اشتہار کی درستگی پر مبنی نیا اشتہار دوبارہ جاری کیا جائے گا. اس اشتہار میں 13 فروری 2019ء سے انٹرویوز کے آغاز کا شیڈول دیا گیا ہے جب کہ یہ تاریخ 13 ستمبر ہے.
اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کے مطابق سرکاری کالجوں میں کالج تیچرز انٹرن کی بھرتیوں کے لیے عمر کی حد مقرر نہیں کی گئی تاہم تعلیمی قابلیت کم ازکم ایم اے ڈگری سیکنڈ ڈویژن میں پاس کرنے کی شرط عائد ہے.
سرکاری کالجوں کے لیے یہ بھرتیاں 20 ستبمر 2019 سے لے کر 30 اپریل 2020ء تک کی جارہی ہیں جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہانہ تنخواہ 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 ہزار روپے مقرر کر دی ہے.
مذکورہ اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے سرکاری کالجوں کے نوٹس بورڈز پر خالی اسامیوں اور مضامین کی تفصیلات جاری کی جائیں گی اور خواہش مند اُمیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز 12 ستبمر سے کیا جائے گا.