پنجاب: پانچویں جماعت میں لیہ، آٹھویں میں مظفر گڑھ کی پہلی پوزیشن
- March 31, 2019 11:14 pm PST

ملتان: راشد مُنیر
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے. ان امتحانات میں مجموعی طور پر 25 لاکھ 77 ہزار بچوں نے شرکت کی تھی.
پانچویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 88 فیصد رہا جب کہ آٹھویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 87 فیصد رہا. پانچویں میں 15 لاکھ 36 ہزار اور آٹھویں میں 10 لاکھ 41 ہزار بچوں نے امتحان دیا تھا.
پانچویں کے امتحان میں لیہ سے التاحثہ انگلش میڈیم سکول کی طوبیٰ مریم ، اوکاڑہ سے الہدیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس کے محمد حمزہ نے 496 نمبر لے کر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے. مظفرگڑھ سے مثالی پبلک مڈل سکول دین پور کے علی احمد اور خانیوال سےسیدہ فائزہ سلطانہ سکول قتال پورہ سے محمد حسنین نے 494 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.
اور پانچویں میں وہاڑی سے طارق پبلک ہائی سکول کرم پور کے علی اظہر، ڈویژنل پبلک سکول بورے والا سے محمد شہیرطارق،،خانیوال سے دی سکالرز ہائی سکول کے محمد حاشر نے 493 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے.
آٹھویں جماعت میں مظفر گڑھ سے مثالی پبلک مڈل سکول دین پور کے محمد شرجیل ، وہاڑی سے کریسنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول کی شہوار انعم 496 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، سیالکوٹ سے زبیدہ اکیڈمی جونیئر پبلک سکول کے محمد معاذ سلیم نے 494 نمبر لے کر دوسری پوزیشن، سیالکوٹ سے گورنمنٹ ہائی سکول ماجرہ کے فیضان حسن ، حافظہ آباد سے ڈسٹرکٹ پبلک ہائی سکول حافظ آباد کے بلال سرور اور بھکر سے زبیدہ اکیڈمی جونیر پبلک سکول کی افریحہ ریاض نے 493 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے.
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ امیدوار 800222 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں.