پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کی بنیادی تنخواہ 12 ہزار مقرر ہوگئی

  • January 6, 2019 12:24 pm PST
taleemizavia single page

ملتان: پنجاب حکومت نے پرائیوٹ اسکولوں کی انتظامیہ کیخلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اساتذہ کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار روپے مقررکردی ہے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے مطابق حکومت کو پرائیویٹ اسکولوں کے استاتذہ کو کم تنخواہیں دینے پر شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

پرائیویت اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو کم تنخواہیں دینے والے اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے احکامات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کی لسٹیں مرتب کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اساتذہ کو تین سے پانچ ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ مختلف شہروں میں بھی اعلی تعلیم کے باوجود اساتذہ کا استحصال کیا جاتا ہے۔

حکومت دوسرے مرحلے میں‌ پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اساتذہ کی کوالیفیکشن کا بھی معیار مقرر کرے گی جس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.