جعلی ڈگری ثابت ہونے پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نا اہل قرار

  • October 18, 2018 10:43 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیاء الرحمٰن نااہل قرار دے دیے گئے ہیں. واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے 14 مارچ 2017 کو ضیا الرحمٰن کو جعلی ڈگری کے الزام پر نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انھوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نواز کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیاء الرحمٰن کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمٰن کے خلاف جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ضیاء الرحمٰن کی نااہلی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور کہا کہ ایسے جعلی ڈگری والوں کو پارلیمنٹ میں نہیں رہنے دیں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ ضیا الرحمان ڈگری لینے کے لئے گھوٹکی سندھ کیوں گئے، 1996 میں میٹرک کر کے اسی سال عالم دین کیسے بن گئے؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ضیاء الرحمان نے 16 سال کی عمر میں میٹرک پاس کیا اور 4 ماہ بعد 16 سال کی عمر میں ہی شہادت علمیہ کے پانچ سالہ کورس کی سند بھی حاصل کر لی، مدرسے کے منتظم نے عدالت میں پیش ہوکر کہا تھا ضیا الرحمٰن کو سند جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے 14 مارچ 2017 کو ضیا الرحمٰن کو جعلی ڈگری کے الزام پر نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

انھیں 25 جولائی کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی اور وہ خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 30 مانسہرہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *