نجی سکولز مالکان کا پنجاب حکومت کیخلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان

    April 2, 2019 9:47 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے نجی سکولوں میں داخلوں‌ پر پاپندی عائد کر رکھی ہے، یہ پاپندی نہ اُٹھائی گئی تو بارہ اپریل کو لاہور میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا.

یہ بات آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر ہاشمی نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی. شبیر ہاشمی کا کہنا تھا پیف کو دس اپریل تک کا وقت دے رہے ہیں کہ وہ نئے داخلوں‌ پر عائد پاپندی ختم کر دے بصورت دیگر صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے.

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر مراد راس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ محکمے کو ہدایات جاری کریں جبکہ بچوں‌ کا ماہانہ وظیفہ 550 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے.

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے چار سال سے بچوں‌ کے وظیفے میں اضافہ نہیں‌ کیا ہے.

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ندیم قادری، شفقت محمود، قیصر محمود، نعیم خان اور زاہد ہارون بھی موجود تھے۔