ہاورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار 4 سیاہ فام خواتین ڈینز تعینات
- February 14, 2019 2:33 pm PST
ویب ڈیسک: ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے چار مختلف سکولز میں سیاہ فام خواتین ڈینز کے عہدے پر تعینات کر دی گئی ہیں۔
اگست 2018ء میں سیاہ فام پروفیسر کلائو ڈائن کو فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سائنسز کا ڈین تعینات کیا گیا، ڈین کے عہدے پر تعینات ہونے والی وہ پہلی افریقن امریکن سیاہ فام خاتون ہیں۔
پروفیسر کلائو ڈائن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی بطور ڈین تقرری سے یہ پیغام گیا ہے کہ رنگ و نسل کی بنیاد پر ترقی کو نہیں روکا جاسکتا۔
اسی طرح 2016ء میں مشل ویلیمز کو لانگ ووڈ سکول آف پبلک ہیلتھ میں ڈین تعینات کیا گیا جبکہ مئی 2018ء میں ٹومیکو برائون ناگن کو ریڈکلف انسٹیٹیوٹ فار ایڈوانس سٹڈی میں ڈین کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔
اپریل 2018ء میں بریجیٹ ٹیری لونگ کو گریجویٹ سکول آف ایجوکیشن میں ڈین کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سیاہ فارم ایولین ہیمنڈز ہسٹری آف سائنس سکول میں 2008ء سے لے کر 2013ء تک ڈین کے عہدے پر تعینات رہ چکی ہیں۔
ہاورڈ یونیورسٹی کے سینئر ایڈوائزر جان۔ ایس ویلسن کا کہنا ہے کہ سیاہ فام خواتین کے ڈینز تعینات ہونے سے یہ تاثر زائل ہوگا کہ ہاورڈ یونیورسٹی صرف گوروں کا ادارہ ہے۔