رٹا سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کا امتحانی پیٹرن تبدیل

  • December 12, 2021 1:33 pm PST
taleemizavia single page

ملتان، داؤد احمد

پنجاب کے تمام ڈویژن میں قائم بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پرچوں کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء الرٹ رہیں آئندہ برس 2022ء میں نئے پیٹرن کے تحت سوالات پوچھے جائیں گے۔

پنجاب بورڈز چیئرمینز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طلباء سے کیمبرج سسٹم کی طرز پر سوالات پوچھے جائیں گے تاکہ طلباء کی یادداشت کے بجائے ان کی ذہانت کا امتحان لیا جائے۔

پی بی سی سے منظور کی گئی پالیسی کے مطابق معروضی سوالات کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء سے جنرل نالج، اپلی کیشن،انڈرسٹینڈنگ پر مشتمل سوالات پوچھے جائیں گے، 20 فیصد ایم سی کیوز، 50  فیصد مختصر سوالات، 30 فیصد تفصیلی سوالات شامل ہوں گے۔

پالیسی کے مطابق 2024ء تک ان سوالات کا بیشتر تناسب ایپلی کیشن اور مضمون کی انڈر سٹینڈنگ پر مبنی ہوگا اور اس ضمن میں تمام تعلیمی بورڈز آئندہ برس نئی پالیسی کے تحت امتحان لینے کے پاپند ہوں گے۔

بورڈز کو اس بات کا بھی پاپند بنایا گیا ہے کہ وہ سکولوں اور کالجوں کے طلباء کو نئے امتحانی پیٹرن سے متعلق آگاہ کریں تاکہ طلباء اس کے مطابق امتحانات کی تیاری کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *