پنجاب یونیورسٹی کو چھٹیوں میں امتحان لینے سے روکنے کی درخواست مسترد

  • June 17, 2019 11:26 am PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران امتحانات کے انعقاد کے خلاف انسٹیٹیوٹ آف کیمونیکیشن اسٹڈیز کے طالب علم عمار اسد نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ سخت گرمی میں یونیورسٹی نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے اور عدالت سے امتحانات منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے اس درخواست پر یونیورسٹی سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ یونیورسٹی کے وکیل کی جانب سے جواب دائر کرانے کے بعد عدالت نے عمار مسعود کی درخواست کو مسترد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے عمار اسد کی درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی خود مختار ادارہ ہے اور وہ اپنے فیصلے خود کرنے کی مجاز ہے۔

یونیورسٹی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمار کی جانب سے امتحانات کا شیڈول موخر کرنے اور اس میں تاخیر کرنے کے پیش نظر درخواست دائر کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.