بہن بھائی کے درمیان جنسی تعلق پر سوال، کامسیٹس یونیورسٹی کیخلاف انکوائری کا حکم

  • February 20, 2023 1:15 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: فیضان احمد

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں انگریزی کے کوئز میں طلباء کو جنسی تعلقات سے متعلق سوال دیا گیا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان نے آئین پاکستان اور نصاب کے برخلاف کوئز میں سوال نامہ دینے پر انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے پہلے سمیسٹر کے طلباء سے مذکورہ غیر اخلاقی سوال پوچھا گیا:

جولی اور مارک بہن بھائی ہیں، وہ  کالج سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فرانس میں اکٹھے سفر کر رہے ہیں۔ایک رات وہ ساحل سمندر پر ایک کیبن میں اکٹھے گزارتے ہیں۔وہ یہ فیصلہ کرتے ہی کہ یہ رات اگر وہ پیار کرنے میں گزار دیں تو یہ بڑا پر لطف کام ہو سکتا ہے۔کم از کم یہ ان کے لیے ایک نیا تجر بہ تو ہو گا۔جولی پہلے ہی مانع حمل ادویات استعمال کرتی تھیں اور مارک کنڈوم اپنے ساتھ رکھتا تھا، تا کہ حفاظتی اقدامات برقرار رہیں۔دونوں نے بہت لطف اٹھایا اور بہت پیار کیا۔لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہ بات کسی اور کو نہیں بتانی اور ایسا پھر کبھی نہیں کرنا۔یہ رات ان کا خاص سیکرٹ تھا اور اس نے ان میں مزید قربت پیدا کر دی ۔  ’بتائیے کہ کیا دونوں نے جو کام کیا وہ درست تھا، اپنے جواب کے لیے مناسب دلائل بھی دیجیے اور اپنے مشاہدے کی حد تک کچھ مثالیں بھی دیجیے“

ریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر محمد افضل کو ایک ہفتے میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ اس انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.