پاکستان میں تعلیمی اداروں کو 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کی منظوری

  • January 4, 2021 1:20 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

کورونا وباء کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم اجلاس میں 18 جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزراء تعلیم کے اجلاس میں پہلے فیز میں نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسز کا اجراء ہوگا یہ کلاسز 18 جنوری سے شروع ہوں گی دوسرے فیز میں 25 جنوری سے پہلی تا آٹھویں جماعت تک کی کلاسز اور یکم فروری سے یونیورسٹیوں کو کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔

صوبائی وزراء تعلیم اجلاس میں بورڈز کے امتحانات مئی اور جون کے مہینے میں منعقد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے اطلاق پر سختی کی جائے گی اور تمام کلاسز کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل ہوں گی۔ صوبائی وزراء تعلیم اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اطلاق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے بغیر طلباء کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *