پاکستان میں ڈیڑھ مہینے کیلئےتعلیمی ادارے بند، امتحانات منسوخ

  • November 23, 2020 2:12 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: آمنہ مسعود

پاکستان میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ڈیڑھ مہینے کیلئے بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں اعلان بھی کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبوں کے وزراء تعلیم کی سفارش پر تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کیا جارہا ہے اور تمام ادارے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔

شفقت محمود نے واضح کیا کہ اکیڈمیوں اور ٹیوشن سنٹرز کو بھی بند رکھا جائے گا۔

ملک بھر میں جاری تعلیمی امتحانات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے اور امتحانات کا نیا شیڈول پندرہ جنوری کو جاری کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا جائے گا اور امتحانات کا آغاز جون جولائی سے ہوگا جبکہ تعلیمی سال تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان بھر میں تعلیمی سال کا آغاز مارچ کے بجائے اگست سے کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز میں ایک تہائی طلباء کے رہائش کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *