سی ایس ایس نتائج: 11887 میں 569 اُمیدوار کامیاب، 288 انٹرویوز میں فیل

  • June 1, 2019 5:50 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: آمنہ مسعود

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

شانزہ فائق نے پہلی پوزیشن، عاطف امیر نے دوسری اور محمد ابراہیم شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے. پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کا تعلق پنجاب سے ہے.

ان امتحانات میں 11 ہزار 887 اُمیدواروں میں 569 اُمیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ تحریری امتحان پاس کرنے والے 569 اُمیدواروں میں سے 288 اُمیدواروں کو انٹرویوز میں فیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ان امتحانات میں مجموعی طور پر 11 ہزار 887 اُمیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں 569 اُمیدوار کامیاب قرارپائے ہیں۔ سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کا تناسب 4٫8 فیصد رہا ہے۔

کامیاب ہونے والے اُمیدواروں میں 355 مرد، 212 خواتین شامل ہیں جبکہ 569 اُمیدواروں میں سے 288 اُمیدواروں کو انٹرویوز میں فیل کر دیا گیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 281 افراد کی 17 ویں سکیل میں تقرریوں کی سفارشات کی ہیں۔کمیشن نے 170 مرد اور 111 خواتین کی تقرریوں کی سفارش کی ہے۔ سی ایس ایس کے کامیاب ہونے والے 499 اُمیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *