پنجاب کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالج کھولنے کا اعلان

    May 29, 2021 2:38 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود: حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو 31 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رحیم یار خان اور خانیوال کے اضلاع میں کالج تاحکم ثانی بند رہیں گے تاہم باقی کالجوں میں سوموار سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ حکومتی احکامات اور کورونا ضابطہ کے مطابق طلباء کی کلاسز ہوں گی۔ کالجوں کے پرنسپل کو پاپند بنایا گیا ہے کہ پانچ جون تک اساتذہ و ملازمین کی کورونا ویکسینیشن مکمل کی جائے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے رحیم یار خان اور خانیوال میں کورونا کیسز کی مثبت شرح آٹھ فیصد سے زائد ہونے کی بناء پر کالجوں کی بندش کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *