زکریا یونیورسٹی: طلباء تنظیم کا پولٹیکل سائنس کے طالبعلم پر بہیمانہ تشدد

  • September 9, 2018 8:03 pm PST
taleemizavia single page

ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے جھگڑے کے دوران حریف تنظیم کی جانب سے ایک نہتے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تنظیم کے 20 سے 25 افراد نے ہاسٹل کے کمرے میں گھس کر حریف تنظیم کے شعبہ سیاسیات کے ایک نہتے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہاسٹلز کے معاملات کو لے کر جھگڑے جاری تھے۔

ہاسٹل کے طلباء نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں نے بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو گزشتہ پیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مبینہ حملہ آوروں نے ہاسٹل میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود چیزوں کو نقصان پہنچایا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ آج چھٹی کی وجہ سے معاملہ رکا ہوا ہے، کل اس حوالے سے انکوائری ہوگی۔

ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے واقعے کا علم نہیں، یونیورسٹی انتظامیہ تحریری طور پر آگاہ کرے تو قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طالب علم پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *