پنجاب میں نہم اور بارہویں بورڈ امتحان کے تین پلان تیار

  • April 15, 2020 1:45 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب بورڈز آف چیئرمین کمیٹی نے صوبے بھرمیں جماعت نہم اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے 3 شیڈول مرتب کرلیے ہیں، یہ شیڈول محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات پر تیار کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پلان اے میں نہم جماعت کا امتحان 8 مئی سے20 مئی کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے اور سیکنڈ ایئرکا امتحان 29 مئی سے 12 جون تک لینے کا شیڈول تجویز کیا گیا ہے۔

 پلان بی میں نہم جماعت کا امتحان یکم جون سے13 جون اورسیکنڈ ایئر کا امتحان15جون سے30 جون تک لینے کا شیڈول بنایا گیا ہے۔

 پلان سی میں سیکنڈ ایئرکا امتحان یکم جون سے 15 جون تک لینے کا شیڈول تیارکیا گیا۔

بورڈز کمیٹی کی جانب سے تیار کیے گئےیہ پلان محکمہ ہائیر ایجوکیشن جمع کرادیا گیا ہے۔ پلان کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب سے حاصل کی جائے گی۔

یاد رہےکہ14 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے جامعات، کالجز اور بورڈ کےزیر اہتمام 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیئے تھے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں نہم جماعت کے باقی رہ جانے والے پرچوں کا امتحان بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔

امتحانات کو ملتوی کرنے کے معاملہ پر حکومت کی جانب سےباقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا،نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ تمام امتحانات 31 مئی تک ملتوی کیے جارہے ہیں،تمام یونیورسٹیز، کالجز اور بورڈز کے ساتھ اے او اور دیگر امتحانات ملتوی کیے جارہے ہیں، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان بعد میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جائے گا۔

بعدازاں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے  اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ  یکم جون تک تمام   امتحانات کا انعقاد نہیں ہوگا، یکم جون کے بعد   امتحانات کا شیڈول فائنل کیا جائے گا۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کیمبرج سے درخواست ہے کہ اگر حالات بہتر ہوں تو جون جولائی میں   امتحانات لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *