لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر انگریزی لازمی کا پرچہ اچانک ملتوی کر دیا
- May 26, 2019 11:18 am PST
لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کل ہونے والے انگریزی لازمی کے پرچے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، فرسٹ ایئر انگریزی کا پرچہ لاہور میں یوم علی رضی اللہ عنہ کی چھٹی کے باعث کیا گیا ہے.
چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل نے تعلیمی زاویہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرسٹ ایئر انگریزی کا پرچہ لاہور میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پاپندی اور یوم علی رضی اللہ عنہ کی چھٹی کے باعث کیا گیا ہے. چیئرمین بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ملتوی ہونے والا انگریزی کا پرچہ چار جون کو دوبارہ لیا جائے گا.
بورڈ نے اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انگریزی کے پرچے کے لیے باقی تمام شیڈول طلباء کو فراہم کی جانے والی رول نمبر سلپس کے مطابق رہے گا.
لاہور بورڈ کے تحت فرسٹ ایئر انگریزی کے پرچے میں دو لاکھ اُمیدواروں نے شرکت کرنا تھی.