سندھ و پنجاب میں‌ کالعدم جماعتوں کے 134 سکولز بند کر دیے گئے

  • March 7, 2019 11:01 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 121 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مدارس سمیت 450 سے زائد تعلیمی اور فلاحی ادارے سرکاری تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ جمعرات تک وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 121 افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ 450 سے زائد ادارے بھی سرکاری تحویل میں لیے گئے ہیں جن میں مدارس اور فلاحی ادارے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں نے 182 مدارس اور 134 اسکول، 163 ڈسپنسریز اور 184 ایمبولینسیں سرکاری تحویل میں لی گئیں جبکہ کالعدم تنظیموں کے 8 دفاتر کا کنٹرول بھی انتظامیہ نے سنبھال لیا گیا۔

کالعدم تنظیموں کے خلاف سندھ میں‌ ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں 31 سکولوں، 16 مدراس کو بند کیا گیا ہے. ان سکولوں میں سے دس سکولز کراچی ڈویژن میں واقع تھے. حیدر آباد میں تین سکولز، مٹیاری میں دو سکولز، میر پور خاص میں‌ تین، جامشورو میں ایک سکول، بدین میں تین سکولز، سانگھڑ میں چار سکولز، ٹنڈو اللہ یار میں ایک اور بینظیر آباد میں ایک سکول بند کیا گیا ہے.

وزارت داخلہ کے تحت پنجاب میں‌ بھی کالعدم تنظیموں کے تحت چلنے والے سکولوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے جس کے دوران 32 سکولوں، 2 کالجوں کو بند کرا دیا گیا ہے.

حکومت کی جانب سے بند کرائے ان تعلیمی اداروں‌ کو صوبوں کے محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیمیں ان سکولوں کو چلانے کے لیے فنڈنگ فراہم کرتی تھیں جبکہ سکولوں سے رجال کار بھی تیار کیے جاتے تھے. حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے کے لیے حزب اختلاف کو بھی اعتماد میں‌ لیا گیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.