الائیڈ بینک کی لمز کو 18 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گرانٹ

  • June 12, 2019 11:54 am PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کو الائیڈ بینک کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کی مد میں اب تک 18 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے.

گروپ ہیڈ فار کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ گروپ الائیڈ بینک محمد عامر شیخ کی جانب سے گزشتہ ہفتے تین کروڑ روپے مالیت کا چیک وائس چانسلر لمز ڈاکٹر ارشد احمد کے حوالے کیا گیا ہے، اس ضمن میں‌ لمز میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب میں الائید بینک کے ریجنل ہیڈ میاں‌ محمد عظیم، برانچ مینجر ابرار سلیم، محمد حسن سعید موجود تھے جبکہ لمز سے ڈین سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدنان خان، ڈائیریکٹر ایڈوانمسنٹ اینڈ ڈونر ریلیشنز نزہت کامران نے شرکت کی.

نزہت کامران نے اس موقع پر کہا کہ لمزمیں نیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کا آغاز 2001ء میں کیا گیا تھا اور 18 سال میں 1100 طلباء کو اس پروگرام کے تحت داخلے دیے گئے ہیں.

انھوں نے بتایا کہ لمز گریجویٹس یونی لیور، کوکا کولا جیسے بڑے اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں.

وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ رائوزنگ ایگزیکٹو‌ڈویلپمنٹ سنٹر پروگرامز کا کراچی میں بھی اجرائ کیا جائے گا اور ان کی خواہش ہے کہ الائیڈ بینک بھی مل کر کام کرے.

الائیڈ بینک کی جانب سے دی جانے والی اس گرانٹ سے ہاسٹل کی تعمیر کی جائے گی. لمز کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق الائیڈ بینک کی جانب سے لمز کو اب تک 183 ملین روپے کی گرانٹس دی جا چکی ہیں.

الائیڈ بینک نے لمز میں ڈیجیٹل برانچ کی بھی بنیاد رکھ دی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *