علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا بڑا ریلیف، فیسوں میں انسٹالمنٹ کی منظوری
- April 15, 2020 3:40 pm PST
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلباء کو اپنی فیسیں پانچ جون تک جمع کرانے کا وقت دے دیا گیا ہے۔
وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلباء کو فیسیں جمع کرانے کے حوالے سے رعائیت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں طلباء کو اپنی فیسیں دو انسٹالمنٹ میں جمع کرانے کی آپشن دی گئی ہے۔
طلباء اپنی فیسوں کی پہلی انسٹالمنٹ پانچ جون تک جبکہ دوسری انسٹالمنٹ سترہ جولائی تک جمع کراسکتے ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی ایس، بی اے، بی ایڈ، ایسوسی ایٹ ڈگری اور پوسٹ گریجویٹس پروگرام میں زیر تعلیم طلباء کو مذکورہ سہولت دی گئی ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فیسوں کی ادائیگی سےمتعلق تمام تر تفصیلات اپنی ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔