پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ

  • September 25, 2020 9:53 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی: پنجاب میں تعلیمی سال کو تبدیل کرنے پر صوبے کے تمام بورڈز، محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2021ء سے شروع ہوگا۔

نئے تعلیمی سال میں میڑک کے سالانہ امتحانات فروری 2021ء کے آخری ہفتے میں لیے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا اجراء اپریل 2021ء کے پہلے عشرے سے ہوگا

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلی جماعت سے لیکر آٹھویں جماعت تک کے امتحانات 10 مارچ سے 22 مارچ تک ہوں گے۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نومبر میں نیا امتحانی شیڈول جاری کریں گے۔ پالیسی کے مطابق تعلیمی سال 2021ء سے پہلی تا پانچویں جماعت تک کا نصاب اردو میں پڑھایا جائے گا۔ اس ضمن میں قومی سطح پر تشکیل دیا جانے والا یکساں نصاب تعلیم لاگو کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *