پاکستان سے 81 پروفیسرز بہترین محقق اساتذہ کی عالمی فہرست میں شامل

  • November 16, 2020 8:37 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا، امریکا کی جانب سے دُنیا کے بہترین محققین (ریسرچرز) کی فہرست جاری کر دی ہے، اس فہرست میں ہر شعبے سے دو فیصد محققین شامل کیے گئے ہیں۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جاری کردہ اس فہرست میں پاکستان کے 81 پروفیسرز شامل ہیں۔

امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق، پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد شریف اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر محمد اکرم کے نام بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر محمد شریف

اس فہرست میں دُنیا بھر سے بہترین ریسرچرز کو شامل کیا گیا، تاہم عالمی سطح پر ریسرچرز کا ہر شعبے میں تناسب صرف 2 فیصد رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ 60 ہزار محققین کو شامل کیا گیا ہے۔ محققین کو اپنے تحقیقی مقالوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے تعلیمی زاویہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فہرست کی تیاری میں سکوپس سے شائع شدہ ریسرچ آرٹیکلز کا انتخاب کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان سے شامل ہونے والے اکیاسی محققین مختلف سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز ہیں۔

ڈاکٹر خالد محمود کا دُنیا کے مسلمان ملکوں سے منتخب ہونے والے تین ناموں میں شامل ہے جبکہ جنوبی ایشیاء میں انفارمیشن سائنسز کے شعبے میں وہ واحد بہترین ریسرچر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پلاس بائیولوجی رسالے میں جاری ہونے والے ناموں کی فہرست میں 2019ء تک شائع ہونے والے مقالہ جات کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود کے شائع شدہ ریسرچ پیپرز کی تعداد 104 ہے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمداختر کہتے ہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بین الاقوامی رینکنگ بہتر بنانے کے لئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ 2 سالوں میں بہتر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.