جی سی یونیورسٹی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 13 ممالک کے طلباء کے داخلے

  • November 4, 2021 3:41 pm PST
taleemizavia single page

لاہور، آمنہ مسعود

جی سی یونیورسٹی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار غیر ملکی طلباء کی اتنی بڑی تعداد نے ایک سال میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ غیر ملکی طلباء میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔امریکہ، روس، برطانیہ، ایران، مصر، سوئٹزرلینڈ، ہنگری، آذربائیجان، سری لنکا اور نائجیریا سمیت 13 ممالک سے طلباء نے جی سی میں داخلہ لیا ہے۔ 

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے زیر صدارت غیرملکی طلباء کیلئے سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ جی سی یو میں غیر ملکی طلباء کو آن کیمس ہاسٹل سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ 
 
پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ 64 میں سے 9 طلباء نے جی سی کے پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لیا ہے۔ لندن سے ایک طالب علم نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا ہے جبکہ روس کی ایک طالبہ نے جی سی یو میں انگریزی ادب میں اپنی تحقیق کا آغاز کیا ہے۔ 

 ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق یہ ایک سال میں جی سی یو میں داخل ہونے والے غیر ملکی طلباء کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ سب حکومتی تعاون اور یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفس کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔ 

 وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو بین الاقوامی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی بھی یونیورسٹی یا یہاں تک کہ کوئی ملک اپنی آبادی میں کثرت نظریات اور تنوع کو اپنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ یہ بین الاقوامی طلباء یونیورسٹی کو واضح طور پر نئی شکل دیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ کو عالمی تناظر میں خیالات اور نظریات کی وضاحت کرنی ہوگی، ہمارے تعلیمی شعبے اپنے کورسز کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.