ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد پچاس کروڑ سے تجاوز

  • May 11, 2017 7:27 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کو ماہانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے سالانہ بلڈ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

آسان الفاظ میں ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ ونڈوز 10 کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی کانفرنس کے دوران بیان کیے گئے اعدادوشمار سے دوگنا زیادہ ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس کے آفس 365 کے کمرشل ورژن کو استعمال کرنے والوں کی ماہانہ تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے جبکہ اس کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا کو ہر ماہ 141 ملین افراد استعمال کرتے ہیں۔

کانفرنس کے دوران مائیکروسافٹ کی جانب سے پاور پوائنٹ کی ایک پلگ ان کا مظاہرہ کرکے بھی دکھایا گیا جس سے اندازہ ہوا کہ اس ٹول کے ذریعے کسی بھی ملک اور کسی بھی زبان میں پریزینٹیشن کو پیش کیا جاسکے گا اور زبان رکاوٹ نہیں بنے گی۔

اس مقصد کے لیے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن ٹرانسلیٹر کو استعمال کیا گیا ہے جو کہ لمحات میں مختلف زبانوں کا رئیل ٹائم ترجمہ کرتا ہے۔

ابھی اس ٹول میں خودکار ٹرانسلیٹ کی سہولت چینی، جرمن، اسپینش، فرنچ سمیت درجن بھر زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔

ایونٹ کے دوران مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک اسمارٹ واچ ایما کو بھی پیش کیا گیا جو کہ کمپنی کے مطابق پارکنسن امراض کے شکار افراد کے ہاتھوں کی لرزش میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔


بشکریہ ڈان نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *