ڈرون کیمرہ اب پیزا بھی ڈیلیور کرے گا
- August 27, 2016 11:30 pm PST
دی نیکسٹ ویب
بڑی بڑی کمپنیوں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے سے اشیاء کے فراہمی کے منصوبے شروع کر دیے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں ڈومینو پیزا اب بذریعہ ڈرون گھروں، دفاتر اور کسی بھی جگہ پہنچے گا۔
ڈومینو نے اس حوالے سے فلیرٹی کمپنی کے ساتھ معائدہ بھی کر لیا ہے اور اسے جلد ہی ٹیسٹ کے طور پر لانچ کیا جارہا ہے۔
ڈومینو اس ٹیسٹ سروس کو کار، موٹر سائیکل کے ساتھ ہی شروع کرے گا تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ڈرون کی سروس کتنی تیز ہے۔
ڈرون اس آرڈر کو بذریعہ رسی ہوا سے ہی آرڈر دینے والے کے گھر تک پہنچائے گا۔
اس سروس میں کھانے کی تمام اشیاء کو نہیں بھیجا جائے گا بلکہ ایسی اشیاء بذریعہ ڈرون بھیجی جائیں گی بلکہ صرف اُن اشیاء کو ڈرون کی سروس سے گھروں تک پہنچایا جائے گا جسے پہنچنے میں کم وقت لگے۔
ڈومینو انتظامیہ کے مطابق ڈرون سروس شروع کرنے کا مقصد صرف ڈیلیوری کے وقت میں کمی لانا ہے تاکہ ہمارے گاہگ زیادہ دیر انتظار مت کریں۔
ڈرون کے ذریعے سے کھانے کی وہ اشیاء بھیجی جائیں گی جن کا وزن دو کلو گرام سے بھی کم ہوگا۔
ڈومینوانتظامیہ کے مطابق نیوزی لینڈ میں یہ سروس کامیاب ہوگئی تو اسے جلد ہی چھ بڑی مارکیٹس میں بھی لانچ کیا جائے گا۔ جس میں آسٹریلیا، بیلجیئم،فرانس، نیدرلینڈ، جاپان اور جرمنی شامل ہیں۔