گوگل کا چالیس زبانوں کا ترجمہ کرنیوالا ہیڈ فون متعارف

  • March 25, 2018 1:29 pm PST
taleemizavia single page

نیوز ڈیسک

جدید ٹیکنالوجی نے اب زبان کی رکاوٹ بھی ختم کردی ہے۔ گوگل نے ایسا ہیڈفون لانچ کیا ہے جو 40 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل پکسل بڈز کے نام سے یہ ہیڈ فون متعارف کرواتے ہوئے سٹیج پر ایک خاتون اور مرد درمیان مکالمہ دکھایا گیا جس میں مرد انگریزی اور خاتون سویڈش بول رہی تھیں۔

اب تک سائنس فکشن میں ایسے آلات کا تصور پیش کیا جاتا رہا ہے جو ایک زبان سےدوسری زبان میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا کوئی آلہ متعارف کروایا ہے۔

گوگل پکسل بڈز نامی ہیڈ فون ٹرانسلیٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ کوئی صارف ہیڈفون کو دبا کر مثال کے طور پر کہہ سکتا ہے کہ مجھے جرمن زبان میں گفتگو کرنی ہے جس کے بعد صارف انگریزی بولے تو گوگل پکسل فون کے سپیکر سے اس کا فوری جرمن ترجمہ سنائی دے گا۔

اس آلے کی مدد سے زبان کی تفہیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور کوئی بھی شخص کسی ایسے ملک میں جا کر مقامی لوگوں سے بات چیت کر سکتا ہے۔

چاہے اسے اس زبان کا ایک لفظ بھی نہ آتا ہو۔اس ہیڈ فون کی قیمت 159 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ 22 نومبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *