سٹی سکول کا ڈیجیٹل بینک لانچ، اسٹیٹ بینک نے لائسنس جاری کردیا

  • September 25, 2023 11:13 am PST
taleemizavia single page

تعلیمی زاویہ رپورٹ:  

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  پہلی بار ڈیجیٹل بینک کے لیے پانچ لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کیلئے ہوگو بینک،  کے۔ٹی بینک، مشرق بینک، رقمی بینک اور ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے نام سے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹی سکول نے فاطمہ فرٹیلائزر اور نائیجیرین کمپنی کے اشتراک سے کے ۔ٹی بینک کا لائسنس حاصل کیا ہے۔

ابتدائی طور پر، کے۔ٹی بینک 8 تعلیمی اداروں کے طلباء کے لیے آپریشنل کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ایگری ریسرچ فنڈنگ کے لیے بھی سروس فراہم کرے گا۔  تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کو اس بینک کے ذریعے سے فیسوں کی ادائیگی کی سہولیات میسر کی جائیں گی۔

سٹی سکول پاکستان میں 1978ء میں قائم کیا گیا تھا جس کی اب ملک بھر میں 500 برانچز آپریشنل ہیں جہاں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔  

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے جنوری 2023ء میں پاکستان میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کیلئے این او سی جاری کیے گئے تھے اور انھیں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *