آٹھویں جماعت کی پاکستانی طالبہ ناسا انٹرن شپ کیلئے منتخب
- February 17, 2019 4:51 pm PST
کراچی: 12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا کے انٹرن شپ پروگرام کے لیے منتخب کر لی گئی ہے. رادیہ کراچی کے نجی سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے.
رادیہ کو 25 ممالک کے طلباء کے گروپ کے ساتھ ناسا انٹرن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے.
رادیہ عامر ناسا میں ایک ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کریں گی اور اُنھیں اس دوران ناسا کے خلاء میں بھیجے جانے والے مشنز پر آگہی دی جائے گی.
گزشتہ برس 2 اگست کو امریکہ کی جان ہاپکنز بزنس سکول کی گریجویشن تقریب سے سارہ خان نے خطاب کیا تھا جو اس سکول کی گریجویشن تقریب میں پہلی پاکستانی لڑکی کا خطاب تھا.
رواں سال جنوری میں انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کے تین طلباء نے بلیک ہولز پر اپنے ریسرچ پراجیکٹ میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی.