آٹھ سالہ لڑکی نے ایجاد پر نیو کلیئر سائنس انعام جیت لیا
- April 7, 2019 9:56 pm PST
ویب ڈیسک: میکسیکو کی آٹھ سالہ لڑکی نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو شمسی توانائی کی مدد سے پانی گرم کر سکتی ہے یہ ڈیوائس Xóchitl Guadalupe Cruz نے ری سائیکلڈ میڑیل کی مدد سے تیار کی ہے.
میکسیکو میں رہائش پذیر غریب گھرانوں کے لیے یہ ڈیوائس انتہائی اہم تصور کی جارہی ہیں کیونکہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے پاس پانی گرم کرنے کے لیے ہیٹر خریدنے کی بھی سکت نہیں ہے.
اس ڈیوائس کی ایجاد پر Mexico’s National Autonomous University کے انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنسز نے انعام سے نوازا ہے.
اس ڈیوائس کی مدد سے کیمونٹیز کو پانی گرم کرنے کے لیے لکٹری جلانے سے نجات ملے گی جس سے درختوں کی کٹائی کی بھی روک تھام ممکن ہوسکے گی.
گلوبل سیٹیزن پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس گھر کی چھت پر تیار کی گئی ہے جس میں پلاسٹک کی بوتلوں اور سولر شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس ڈیوائس کو گھروں کی چھت پر نصب کیا جاسکتا ہے.