دُبئی میں 18 پنکھڑیوں والی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ

  • September 28, 2017 11:52 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

دبئی: دبئی نے روبوٹ پولیس اہلکاروں کے بعد اب ازخود پرواز کرنے والی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی بھی کہا جارہا ہے۔

دو سیٹوں اور 18 پنکھڑیوں والی اس ڈرون ٹیکسی کو جرمن کمپنی وولوکوپٹر نے تیار کیا ہے اور پہلی پرواز کے دوران اس میں کوئی سوار موجود نہ تھا۔ ڈرون ٹیکسی کو پرواز کے دوران ہر لحاظ سے محفوظ بنایا گیا ہے۔

یہ فی الحال 30 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے ۔خرابی کی صورت میں اس میں بیک اپ بیٹری، روٹر اور بہت ہی زیادہ خطرے کے صورت میں دو پیراشوٹ بھی موجود ہیں۔

Drone Taxi

وولوکوپٹر کمپنی کو اس وقت امریکا اور برطانیہ کی درجن بھر کمپنیوں سے شدید مسابقت کا سامنا ہے جو محفوظ اڑن ٹیکسیوں پر کام کررہی ہیں۔ اس ڈرون ٹیکسی کےلیے کسی رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی اڑتی ہیں اور عمودی طور پر ہی لینڈ کرتی ہے۔

وولوکوپٹر کمپنی کے شریک سربراہ الیگزینڈر زوسل نے بتایا کہ وہ عوام کے مفاد کےلیے اڑن ڈرون پر کام کررہے ہیں اور وہ اپنا وژن پیش کرنے کے بجائے حقیقی حل پیش کرتے ہیں۔ دبئی میں اس ڈرون ہیلی کاپٹر کی آزمائش کے موقع پر شیخ ہمدان بن محمد بھی موجود تھے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *