لاہور یونیورسٹی نے کانووکیشن پر طلباء سے ساڑھے 5 کروڑ روپے بٹور لیے
- April 30, 2018 12:43 pm PST
آمنہ مسعود
یونیورسٹی آف لاہور کا آٹھواں کانووکیشن رائے ونڈ کیمپس میں منعقد ہوا جس میں وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے شرکت کی۔ کانووکیشن میں مجموعی طور پر 6 ہزار 103 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
کانووکیشن میں 3 ہزار 94 بیچلرز، ایک ہزار 626 ماسٹرز، ایک ہزار 367 پوسٹ گریجویٹس اور 16 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ کانووکیشن میں بہترین تعلیمی کارکردگی دکھانے والے 188 طلباء میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔
کانووکیشن میں پاپندی عائد تھی کہ صرف وہی طلباء ڈگریاں حاصل کر سکتے ہیں جنہیں شعبہ امتحانات کی جانب سے فائنل ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی نے طلباء سے ڈگری کی مد میں 6 ہزار روپے ایڈوانسڈ فیس وصول کی جبکہ کانووکیشن میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے تین ہزار روپے علیحدہ سے فیس وصول کی گئی چنانچہ فی طالبعلم 9 ہزار روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں۔
کانووکیشن میں 6 ہزار 103 طلباء سے 5 کروڑ 49 لاکھ 27 ہزار روپے طلباء سے وصول کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کانووکیشن میں صرف اُنہی طلباء کو ڈگری جاری کرنے کی اجازت دی جن کی جانب سے 9 ہزار روپے فیس جمع کرائی گئی تھی۔
یونیورسٹی آف لاہور کے اس کانووکیشن میں چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین، چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس روؤف، ریکٹر ڈاکٹر مجاہد کامران بھی موجو تھے۔
لاہور لیڈز یونیورسٹی لاہور نے ایک طالب علم سے پہلے کانوکیشن میں بارہ ہزار روپے اور لیٹ ڈگری لینے والوں سے اب پندرہ ہزار روپے وصول کر رہی ہے،طالب علم کا خون چوس رہے ہیں یہ لوگ مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے